Sunday, September 8, 2024

چارسدہ حملہ افغانستان سے کنٹرول ہو رہا تھا،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم

چارسدہ حملہ افغانستان سے کنٹرول ہو رہا تھا،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم
January 23, 2016
راولپنڈی(92نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چارسدہ حملہ افغانستان سے کنٹرول ہو رہا  تھا دہشتگردپاک افغان بارڈر طور خم سے عام شہری کی طرح پاکستان میں داخل ہوئے اور درہ آدم خیل سے اسلحہ خریدا۔ ان کا کہنا تھا کہ  سہولت کاروں کی مدد سے چارسدہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا ۔ پریس بریفننگ میں ان کا کہنا تھا کہ  دہشتگرد اور ایک صحافی کے درمیان کال بھی ٹریس کی گئی ہے ۔