Friday, April 19, 2024

چارسدہ : جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے سوتیلے والد‘ دادا اور 2بچوں کو قتل کر دیا

چارسدہ : جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے سوتیلے والد‘ دادا اور 2بچوں کو قتل کر دیا
December 22, 2015
چارسدہ (92نیوز) چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پرکامران نامی ملزم نے فائرنگ کر کے سوتیلے والد ، دادا اور دو بچوں کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کا رہائشی کمال احمد اہل خانہ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل چارسدہ کے علاقے پلٹو ڈھیری میں آکر آباد ہوگیاتھا۔ اس نے پانچ شادیاں کر رکھی تھیں جبکہ اس کا سوتیلے بچوں سے جائیداد پر تنازع چل رہا تھا۔ کمال احمد کے سوتیلے بیٹے کامران نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے کمال، اس کا والد فتح محمد اور دو بیٹے چودہ سالہ عماد اور نو سالہ مہران جاں بحق ہوگئے۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کامران اور اس کی بہن کوثر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔