چارسدہ ، 15سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش، ملزم فرار
چارسدہ ( 92 نیو ز) چارسدہ میں تھانہ پڑانگ کی حدود میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کی گئی ۔
دو لڑکوں نے گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی ۔ متاثرہ لڑکی کاکہناہے لڑکوں نےویڈیو بھی بنائی ۔
دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دانستہ طور پر ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی ۔