Tuesday, April 16, 2024

چارستمبر 1965ء: پاک فضائیہ نے چھمب جوڑیاں میں دو بھارتی طیارے گرا دیے

چارستمبر 1965ء: پاک فضائیہ نے چھمب جوڑیاں میں دو بھارتی طیارے گرا دیے
September 4, 2016
لاہور (92نیوز) چار ستمبر انیس سو پینسٹھ کو کشمیرکے محاذ پر پاک فوج دشمن کے خلاف برسر پیکار رہی۔ وطن کے محافظوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دےکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاکستان کی بری اور بحری افواج نے جہاں ناقابل فراموش کردار ادا کیا وہیں پاک فضائیہ کا کردار بھی سنہری روشنائی سے لکھا گیا ہے۔ چار ستمبر کو بزدل دشمن نے نہتے عوام پر اچانک بمباری شروع کی تو پاک فضائیہ نے چھمب جوڑیاں میں دو بھارتی طیارے گرا کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیے جس کے بعد بھارتی فوج سخت خوفزدہ دکھائی دی اور حملوں میں احتیاط برتنے لگی تاہم جذبہ شہادت سے سرشار جوان آگے بڑھتے گئے اور کئی علاقوں پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا۔ بھارتی جرنیلوں کے گمان میں بھی نہیں تھاکہ اس کی چھیڑخانی کا پاک فوج اس بھرپور طریقے سے جواب دے گی جبکہ پاکستان کی بہادر فوج نے دشمن کوواضح پیغام دیاکہ ایسی غلطی پھر کی تو منہ کی کھانی پڑے گی۔