Friday, March 29, 2024

پانچ سابق وزرائے اعظم سمیت71 بڑے بڑے ناموں کیخلاف انکوائریاں کھل گئیں

پانچ سابق وزرائے اعظم سمیت71 بڑے بڑے ناموں کیخلاف انکوائریاں کھل گئیں
October 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مال کب اور کیسے بنایا،اب سب بتانا ہو گا، بڑے بڑے نام قومی احتساب بیوروکے شکنجے میں آ گئے ۔نوازشریف،شوکت عزیز، پرویز خٹک ،یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف ،کیپٹن (ر) صفدر، طارق فضل چودھری، انجم عقیل ، ڈاکٹرعاصم اور شرجیل میمن سمیت71 شخصیات کےخلاف انکوائریاں کھل گئیں۔ اربوں روپے کی کرپشن ،غیرقانونی اثاثہ جات اور اختیارت کےناجائز استعمال پر نیب نے ملک کی بڑی شخصیات کے خلاف انکوائریاں کھول دیں۔ سابق وزرائے اعظم  نوازشریف شوکت عزیز،یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف سمیت پرویز خٹک، ثناء اللہ زہری اور اسلم رئیسانی، کپٹین صفدر، طارق فضل چودھری، انجم عقیل، ڈاکٹرعاصم، شرجیل میمن، پیر پگارا پیر صبغت اللہ راشدی،بابرغوری، وسیم اختر اورفواد حسین فواد اور دیگر71 شخصیات نیب کے نرغے میں آ گئیں۔ نیب فہرست کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخوا میں 19 ،19،پنجاب میں 20 ، بلوچستان میں 9 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔جس کے بعد ان شخصیات کے خلاف احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر کیے جائیں گے۔