Friday, April 19, 2024

چار مہینے پہلے کہا تھا جھاڑو پھرے گا، شیخ رشید

چار مہینے پہلے کہا تھا جھاڑو پھرے گا، شیخ رشید
July 20, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے چوروں کو ٹک ٹکی لگے گی۔ جھاڑوں پھرنے کی چار ماہ قبل پیش گوئی کردی تھی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر ریلوے بولے سارے چوروں کی منزل ٹک ٹکی ہے۔ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے تو لوگوں نے چیخیں مارنا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے ہی کہا تھا جو جتنا چیخ رہا ہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے۔ بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں۔ وزیراعظم سے کہا ہے تمام چوروں سے پیسہ وصول کریں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو پچھلے سال سے دس ارب روپے زیادہ منافع ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ان کی وزارت تاریخ کی پہلی وزارت ہو گی جو ہر چھ ماہ بعد ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرے گی۔ شیخ رشید کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں موجودگی کے دوران ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین احتجاج کرنے پہنچ گئے۔ مظاہرین نے مستقل بنیادوں پر تقرریوں کا مطالبہ کیا۔