Thursday, April 25, 2024

چار ماہ کے وقفے کے بعد آج سندھ اسمبلی کا گرما گرم اجلاس

چار ماہ کے وقفے کے بعد آج سندھ اسمبلی کا گرما گرم اجلاس
December 10, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس تقریباً چار ماہ کے وقفے کے بعد آج صبح سپیکر سندھ اسمبلی کی صدارت میں شروع ہو گا۔ اجلاس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بحث ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا گرمام گرم اجلاس آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے لیے سندھ اسمبلی کی منظوری حاصل کرنے کی غرض سے ایک سرکاری قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی اس سلسلے میں ایک قرارداد جمع کرارکھی ہے۔ قرار داد آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی اور مخدوم امین فہیم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی جائے گی۔