Thursday, April 25, 2024

چار سو روہنگیا مسلمان امسال اپنی عید الفطر امریکی شہر ڈینور کے پناہ گزین کیمپوں میں منائیں گے

چار سو روہنگیا مسلمان امسال اپنی عید الفطر امریکی شہر ڈینور کے پناہ گزین کیمپوں میں منائیں گے
July 12, 2015
ڈینور(92نیوز)امریکی شہر ڈینور میں پناہ گزین روہنگیا مسلم خاندانوں کے ساتھ ہماری نمائندہ عفت حسن رضوی نے خصوصی ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلم خاتون سعیدہ ، برما کے ان بد نصیب خاندانوں میں شامل ہے جن کا نہ کوئی در ہے نہ گھر ، برما میں جو آشیانے تھے وہ بدھ مت کے انتہا پسندوں نے جلا دیئے۔ اپنا وطن جب اپنا نہ رہا تو سعیدہ اور اس کے گھر والوں نے امریکا کے شہر ڈینور میں پناہ حاصل کرلی جہاں اس سمیت 400 برما روہنگیا مسلمان بطور ریفیوجی رہ رہے ہیں۔ پناہ گزینوں نے عید کا تہوار پورے اہتمام سے منانے کی تیاریاں کر رکھی ہیں، امریکی اسکول میں پڑھنے والی رضیہ بھی آگ و خون کے اس دریا کو پار کرکے اب مطمئن ہے۔ ڈینور کی مقامی ریفیوجی تنظیم کے چئیرمین فرینک اینیلو کہتے ہیں اپنا ملک اپنا ہوتا ہے فرینک اینیلو  چئیرمین پراجیکٹ ورتھ موورہیں ، ڈینوربرما کے روہنگیا مسلمانوں پر زندگی تنگ تو ہے مگر یہی  زندگی جینے کے لیے اپنی راہیں بھی نکال لیتی ہے۔ امریکا میں رہنے والے ان روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ کسی مسلمان ملک نے انہیں پناہ نہیں دی ، یہ امریکا ہی تھا جس نے انہیں خوش آمدید کہا ، اب یہی ان کا وطن ہے ۔