Friday, March 29, 2024

چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن کیس، ڈاکٹرعاصم حسین پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن کیس، ڈاکٹرعاصم حسین پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
May 6, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کرپشن اسکینڈل میں ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزم نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ لمبے گھپلے، کرپشن کے ریکارڈ پر ریکارڈ، نیب عدالت نے آخرکار ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کر ہی دی۔ وزارت پٹرولیم میں462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ پراسیکیوٹرنےالزامات پڑھ کر سنائے جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے دورمیں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کی۔ مشترکہ مفادات کونسل کوغلط معلومات فراہم کی گئیں۔ غلط معلومات فراہم کرنے پر گیس کی مصنوعی قلت سےیوریاکی قمتو ں پر اثر پڑا جس کے نتیجے میں یوریا کی قیمت فی بوری 850 سے بڑھ کر 1830روپے تک جا پہنچی۔ حکومت کو یوریا درآمد پر سبسڈی دینی پڑی جس سے دو ہزار بارہ سے تیرہ تک قومی خزانے کو 450ارب کا نقصان پہنچا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق کے ڈی ایل بی کا غیرقانونی ٹھیکہ حاصل کیا گیا جس میں ڈی ایل بی کے سابق صدر صفدر حسین نے معاونت کی۔ ضااءالدین اسپتال کے لئے غیرقانونی طور پر زمین بھی حاصل کی۔ کیس کی سماعت چودہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔