Wednesday, May 8, 2024

چار سرکاری اداروں کاخلاف قانون 916ارب روپے استعمال کا انکشاف

چار سرکاری اداروں کاخلاف قانون 916ارب روپے استعمال کا انکشاف
May 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) چار سرکاری اداروں کا خلاف قانون 916 ارب روپے استعمال کرنے کا انکشاف ہو اہے ، وزارت خزانہ نے نوٹس لیتے ہوئے  وفاقی کابینہ سے رجوع کرلیا۔ چاروں اداروں پر اکاؤنٹ نمبر ایک استعمال کرنے پر پابندی کی سفارش کردی۔

وزارت خزانہ نے چار سرکاری اداروں کی جانب سے 916 ارب روپے خلاف قانون استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا ، 92 نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان پوسٹ نے ایک سال میں 293 ارب ، قومی بچت ادارے نے 532 ارب روپے اور ایف بی آر نے ریفنڈ کے اجراء کیلئے 71 ارب روپے خلاف قانون استعمال کیے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ، دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 20 ارب روپے خلاف قانون استعمال کیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے تمام چاروں محکموں کی شکایت وفاقی کابینہ کو کردی ، سمری میں بتایا کہ تمام اداروں نے وفاقی حکومت کے اسٹیٹ  بنک میں اکاونٹ نمبر ون سے رقوم کا استعمال کیا ، ساتھ ہی چاروں اداروں پراکاونٹ نمبر ون کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی۔

سمری میں بتایا کہ چاروں اداروں کیلئے الگ اکاونٹنگ سسٹم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پوسٹ اور قومی بچت کیلئے الک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے، وزارت خزانہ کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔