Monday, September 16, 2024

چار سالہ عاصمہ قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

چار سالہ عاصمہ قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر
January 29, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے چارسالہ عاصمہ قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 30 جنوری کو سماعت کرےگا ۔ آئی جی خیبر پختونخوا اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

مردان کی چار سالہ عاصمہ کوانصاف کی سب سے بڑی دہلیز پر انصاف ملنے کی امید روشن ہونے لگی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عاصمہ قتل ازخود نوٹس کیس کو سماعت کےلئے مقرر کردیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔

عدالت نے خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ سمیت ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔  4سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ عاصمہ کی نعش مردان کے علاقے میں کھیتوں سے ملی۔

پنجاب فزانزک سائنس ایجنسی عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی کرچکی ہے ۔ معصوم بچی سے زیادتی و قتل کے معاملے کا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے ملزمان کی عدم گرفتاری اور تحقیقات سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔