Thursday, March 28, 2024

چار سال میں نیب لاہور نے 151افراد سے پلی بارگین کے ذریعے ریکوریاں کیں

چار سال میں نیب لاہور نے 151افراد سے پلی بارگین کے ذریعے ریکوریاں کیں
January 30, 2020
لاہور ( 92نیوز) نیب لاہور نے چار سال  کے دوران 151 کرپٹ افراد سے پلی بارگین کےذریعے اربوں روپے واپس لےکر قومی خزانے میں جمع کروائے۔ نیب نے گزشتہ چار سال  میں ہونے والی پلی بارگین کی رپورٹ جاری کردی  ، نیب لاہور نے چار سال کے دوران ایک سواکاون کرپٹ افراد سے پلی بارگین کےذریعے اربوں روپے واپس لےکر قومی خزانے میں جمع کروائے ۔ نیب دستاویزات کے مطابق چار ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 15 ہزار 290 روپے قومی خزانے میں جمع کروائےگئے، سال 2016 میں 27 کروڑ 20 لاکھ چھیاسٹھ ہزارتین سونوروپے واپس قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ نیب لاہور نے سال 2017 میں ایک ارب 22 کروڑتین لاکھ انسٹھ ہزارایک سوتین روپے  لےکر قومی خزانے میں جمع کروائے ۔سال 2018 میں  نیب لاہور نے دوارب تینتالیس کروڑسینتیس لاکھ ایک ہزاردوسواڑسٹھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔ سال 2019 کے پہلے چارماہ کے دوران 18 کروڑ 23 لاکھ 18 ہزارچھ سودس روپے خزانے میں جمع کروائے گئے۔دستاویزات کے مطابق پلی بارگین کرنے والوں میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے دست راست بھی شامل ہیں۔ اکرام نوید نے سال 2018 میں نیب کو 36 کروڑ72 لاکھ 63 ہزارا890 روپے جمع کروائے۔ سال 2017 میں مین ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی کے فرحان چیمہ سے 47 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار تین سوچھیاسٹھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔فرحان چیمہ شہریوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ دستاویزات کے مطابق نیب لاہور نے  فیض الرحمٰن سے سال 2017 میں 36 کروڑ 17 لاکھ 85 ہزار454 روپےوصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔