Friday, April 26, 2024

چار دہائی پرانا ایپل کا کمپوٹر فروخت کیلئے پیش

چار دہائی پرانا ایپل کا کمپوٹر فروخت کیلئے پیش
February 6, 2021

نیویارک (ویب ڈیسک) 45 سال پرانا ایک ایپل کمپیوٹر ای کامرس ویب سائٹ ’ای بے‘ پر 15لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، جو اب بھی بہترین طریقے سے آپریٹنگ کنڈیشن میں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ای بے پر یہ ’’ ایپل ون ‘‘ کمپیوٹر کرشنا بلیک نامی امریکی شہری نے فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔ یہ اوریجنل ایپل 1مشین ہے۔ اس ماڈل کے لگ بھگ 175 کمپیوٹر بنائے گئے تھے جن میں سے اب صرف 8 ہی آپریٹنگ کنڈیشن میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ کمپیوٹر ایپل کمپنی کے بانیوں سٹیو جابز اور سٹیو ووزنیاک نے اپنے ہاتھوں سے تیار کرکے 1976ء میں لانچ کیے تھے۔ اس وقت انہوں نے اس ایپل ون کمپیوٹر کی قیمت 666.66 ڈالر قیمت رکھی تھی جو ڈالر کی آج کی قدر کے لحاظ سے تین ہزار 126 ڈالر بنتی ہے۔

ایپل ون کمپیوٹر کی فروخت کے لیے رکھی گئی قیمت تقریباً 24 کروڑ روپے پاکستانی بنتی ہے۔