Saturday, April 20, 2024

چار خواتین سماجی کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد مارا گیا

چار خواتین سماجی کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد مارا گیا
February 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار خواتین سماجی کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی میرعلی میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک  ہو گیا ۔ دہشتگرد کمانڈر کا  تعلق کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ سے  تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگرد سکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔ کمانڈر حسن عرف سجنا دہشتگردوں کی بھرتی میں بھی ملوث رہا ۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی  برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔