Monday, September 16, 2024

چار خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

چار خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
May 3, 2017
راولپنڈی (92نیوز)امن کے دشمن انجام کو پہنچے۔ فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے چار خطرناک دہشتگردوںکو پھانسی دیدی گئی۔ چاروں معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھےتعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ تفصیلات کےمطابق معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کرنیوالے 4خطرناک دہشتگردوں کا قصہ تمام۔ چاروں کو پھانسی دیدی گئی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی  ان میں برکت علی  محمد عادل اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔ دہشت گرد برکت علی پر دھماکوں اور شہریوں کے قتل کا جرم ثابت ہوا۔ محمد عادل نے ایف سی کے جوانوں کو اغواءکرکے قتل کیا۔اسحاق نے حملہ کرکے جونیئر کمیشنڈ افسرکوشہید کیا۔  لطیف الرحمان فورسز کے جوانوں کے اغواءو قتل میں ملوث تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا گرفتاری کے وقت ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا چاروں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔