Wednesday, April 24, 2024

آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی

آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی
December 29, 2015
کوہاٹ (92نیوز) آرمی پبلک سکول اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث چار دہشت گردوں کو سینٹرل جیل کوہاٹ میں پھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والوں میں نور سعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دستخط کیے تھے۔ پھانسی کے بعد دہشت گردوں کی لاشیں ڈسڑکٹ اسپتال منتقل کردی گئیں۔ مذکورہ دہشت گرد خود کش بم دھماکوں‘ اغوا برائے تاوان‘ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں غیرعلانیہ طور پر پھانسی پر عملدرآمد پر پابندی عائد تھی تاہم دسمبر 2014ءمیں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی کا خاتمہ کرکے پھانسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا۔ ابتدا میں صرف دہشت گردی میں ملوث افراد کو پھانسیاں دی گئیں تاہم مارچ 2015ءسے ان افراد کی سزائے موت پر بھی عملدرآمد کیا جانے لگا جو دیگر جرائم میں ملوث تھے۔