Sunday, September 8, 2024

چائے پینے والوں کیلئے خوشخبری‘ پاکستان میں پتی کی قیمت 15فیصد کم کر دی گئی

چائے پینے والوں کیلئے خوشخبری‘ پاکستان میں پتی کی قیمت 15فیصد کم کر دی گئی
March 19, 2016
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں چائے کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستانی چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے چیئرمین محمد شکیل جان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرنے والے افریقیہ ملک کینیا میں چائے کی فی کلو قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران 3 تا 3.20 ڈالر فی کلو تک کم ہو گئی ہے جو اس سے پہلے 3.5 تا 4 ڈالر فی کلو تک بڑھ چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کے لیے چائے تیار کرنے والی مقامی صنعتوں نے قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد کی کمی کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے مقامی اداروں نے بہترین معیار کی چائے درآمد کرنا شروع کی ہے تاکہ صارفین کو بھر پور ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔