Friday, May 3, 2024

چائے دانتوں کو خراب ہونے سے بچاتی ہے : طبی تحقیق

چائے دانتوں کو خراب ہونے سے بچاتی ہے : طبی تحقیق
November 28, 2015
لندن (ویب ڈیسک) چائے پینے کے شوقین افراد کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ یہ گرم مشروب دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ محققین نے بتایا ہے کہ چائے فلورائیڈ کے حصول کے لیے ایک قدرتی ذریعہ ہے جو دانتوں کی سطح کو مضبوط اور انہیں خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ طبی جریدے ”نیوٹریشن بلیٹن“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 4 کپ بغیر دودھ کی چائے سے اتنا فلورائیڈ مل جاتا ہے جتنا دانتوں کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایک کلو کھلی چائے کی پتی میں 2300 ملی گرام فلورائیڈ شامل ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دودھ کے بغیر چائے کی عادت بھی ڈالنی چاہئے کیونکہ اس سے دانتوں کے لیے مفید فلورائیڈ جسم کا حصہ بنتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چائے کا بہت زیادہ استعمال کرنا دانتوں اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ زیادہ مقدار میں فلورائیڈ تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔