Friday, March 29, 2024

چائے تاخیر سے لانے پر چوکیدار کی  ملازم پر فائرنگ

چائے تاخیر سے لانے پر چوکیدار کی  ملازم پر فائرنگ
November 25, 2019
سانگھڑ ( 92 نیوز) سانگھڑ میں دیر سے چائے  لانا جرم بن گیا، الیکشن کمیشن آفس کے چوکیدار نے دیر سے چائے لانے پر ہوٹل کے ویٹر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ سانگھڑ میں دیر سے چائے لانے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کے چوکیدار نے ہوٹل کے ویٹر کو گولی مار کر زخمی  کردیا، زخمی ویٹر کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فداحسین مری فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم  کارروائی کرکے ملزم فدا حسین مری کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او احسان بلیدی کے مطابق ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،  فریادی کی مدعیت میں جلد مقدمہ  درج کردیا جائے گا۔