Friday, May 17, 2024

چائنیز قونصیلٹ حملے سے برآمد سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ تھی ، انچارج سی ٹی ڈی

چائنیز قونصیلٹ حملے سے برآمد سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ تھی ، انچارج سی ٹی ڈی
December 6, 2018
کراچی (92 نیوز) انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا دہشت گردوں نے بائیو میٹرک سسٹم کا بھی توڑ نکال لیا۔ چائنیز قونصیلٹ حملے میں ملوث دہشتگرد سے برآمد سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ تھی۔ انچارج  کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں میڈیا بریفنگ میں کہا کراچی میں چائنیز قونصیلٹ حملے  میں ملوث دہشتگرد سے برآمد سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ  ہوئی تھی۔ انچار سی ٹی ڈی نے شہریوں کو خبردار کر دیا کہ فرنچائز یا ایجنٹ کی سم استعمال کرنے والا سہولت کار تصور کیا جائے گا۔ انچارج سی ٹی ڈی  راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بائیو میٹرک سسٹم کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔ موبائل فون کمپنیز فرنچائز  اور ایجنٹس کو ٹاسک دے رہی ہیں۔ سموں کی  فروخت سے فائدہ دہشتگرد اٹھا رہے ہیں۔ راجہ عمر خطاب نے  انکشاف کیا کہ حالیہ دہشتگردی کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں۔ غیر ملکی ایجنسیاں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہیں۔