Sunday, September 8, 2024

 چائنہ کٹنگ کے بے تاج بادشاہ ،چنوں ماموں ، کے سہولت کاروں کا کھوج 92نیوز نے لگا لیا

 چائنہ کٹنگ کے بے تاج بادشاہ ،چنوں ماموں ، کے سہولت کاروں کا کھوج 92نیوز نے لگا لیا
August 7, 2015
کراچی (92نیوز)کراچی میں چائنہ کٹنگ کےبےتاج بادشاہ "چنوں ماموں"کوکس کس کی مددحاصل تھی،92 نیوزنےپتہ لگالیا ذرائع بتاتےہیں کہ چنوں ماموں کےدائیں اوربائیں بازوکاکردار2افرادکرتےہیں۔ تفصیلات کےمطابق جنہیں چنو ں ماموں پیار سے"اےجے"اور"ایف ایم" کہتےہیں ان دونوں افرادنےچنو ماموں کاچائناکٹنگ کاپیسہ بیرون ملک بھجوایا۔ ذرائع کےمطابق سرکاری ملازمین نےبھی چنوں ماموں کی خوب مددکی،جس میں سر فہرست ڈائریکٹرلینڈخرم عارف اورسابق چیف کنٹرولروایڈمنسٹریٹرکراچی روف اختر فاروقی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہناہےکہ چنوں ماموں نےگلستان جوہرمیں غیرقانونی طریقےسے 150 گز کے 70 فلیٹس بنائے۔ چنوں ماموں کی باتھ آئی لینڈمیں 1050 اور 17 سو گز کےپلاٹ ہیں،جن کی مالیت 6 اور 10 کروڑ کےقریب ہے۔ چنوماموں کے گلشن اقبال میں بھی 4 پلاٹ ہیں۔ ذرائع کےمطابق قانون نافذکرنےوالےاداروں نےچائناکٹنگ میں گرفتارملزموں کےبیان اوردیگرشواہدکی روشنی میں چنوں ماموں اوراسکے سہولت کاروں کےخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا ہے۔