Thursday, April 18, 2024

چائنہ کٹنگ کیس،مصطفی کمال اور37افسران شامل تفتیش

چائنہ کٹنگ کیس،مصطفی کمال  اور37افسران شامل تفتیش
October 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں اینٹی کرپشن نے چائنہ کٹنگ میں ملوث سیاسی شخصیات و افسران کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ، سابق  ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور 37 افسران کو شامل تفتیش کرلیا۔ ذرائع کےمطابق اینٹی کرپشن نےرفاعی زمین کی چائینہ کٹنگ کرنے کی منظوری دینے والے 37 افسران کوبھی شامل تفتیش کرلیا ، اس وقت کے ناظم کراچی مصطفی کمال سمیت دیگر اہم شخصیت  کوبھی تحقیقات میں شامل کرلیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ایم ڈی کراچی واٹر غلام عارف کو بھی 4 اکتومبر کو طلب کرلیاہے ، سابق چیف انجنیئر کراچی واٹر بورڈ گلزار میمن کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق افسران پر 82 ایکڑ رفاعی زمین چائینہ کٹنگ کرکے من پسند افراد کے حوالے کرنیکا الزام ہے۔ نوٹس میں کہاگیاہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔