Friday, March 29, 2024

چائنہ کٹنگ کیس: کے ڈی اے افسران سمیت پندرہ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

چائنہ کٹنگ کیس: کے ڈی اے افسران سمیت پندرہ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
December 21, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں تین سو سے زائد پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ کیس میں کے ڈی اے افسران سمیت پندرہ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل پڑھے لکھے اور بے گناہ ہیں جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ شہر میں چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے اگر یہ معصوم ہیں تو ذمہ دار کون ہے ؟۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پتہ ہے میٹرک پاس بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔
عدالت نے کے ڈی اے کے افسران سمیت پندرہ ملزمان کو درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
دوسری جانب ضمانت مسترد ہونے پر نیب حکام نے تیرا ملزمان کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا جن میں دو ملزمان عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔
مرکزی ملزم فیروز بنگالی نے وکیل کی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی تاہم نیب حکام نے اس کو بھی گرفتارکر لیا۔
کیس کے ایک ملزم سید گل حسن زیدی کی درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔