Friday, April 26, 2024

چائنہ کٹنگ سے متعلق تحقیقات، مصطفی کمال اینٹی کرپشن کے سامنے پیش نہ ہوئے

چائنہ کٹنگ سے متعلق تحقیقات، مصطفی کمال اینٹی کرپشن کے سامنے پیش نہ ہوئے
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چائنہ کٹنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جب کہ پاک سر زمین  پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال آج  اینٹی کرپشن کے سامنےپیش نہ ہوئے ۔ مصطفی کمال نے پیش ہونے کیلئے تین دن کی مہلت مانگ لی ۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اورسابق ناظم کراچی مصطفی کمال  سے چائنا کٹنگ کے سلسلے میں تحقیقات کےلئے بارہ سوالات پر مبنی سوالنامہ تیارکرلیاہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے مصطفی کمال کے لیے 12 سوالات پر مبنی سوالنامہ تیار کرلیا ۔ مصطفی کمال سے پوچھا جائے گاکہ  آپ نے کس قانون کے تحت رفاعی  زمین رہائشی مقاصد کے لیے الاٹ کی۔ سوالنامے میں رفاعی زمین بحالی منصوبے کے تحت 7 ہزار افراد میں چائینہ کٹنگ کے ذریعے کیوں تقسیم کی گئی  کا سوال بھی موجود  ہے ۔ یہ بھی پوچھا جائے گا کہ لائینز ایریا بحالی منصوبے متاثرین کے بجائےتمام کے تمام پلاٹ حاصل کرنے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سےکیوں ہے۔ مصطفی کمال کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ رفاعی زمین ٹی پی ٹو منصوبے کے لیے مختص تھی  ، کیسے ہزاروں افراد کو الاٹ کی گئی ۔ مصطفی کمال سے یہ بھی پوچھاجائے گاکہ کیا آپ کے یہ اقدامات عہدے کے ناجائز استعمال اور کرپٹ پریکٹس میں شامل نہیں ہوتے۔