Monday, May 6, 2024

چائنا کٹنگ کیس ، تفتیشی افسر نے مزید بارہ افسران کو طلب کر لیا

چائنا کٹنگ کیس ، تفتیشی افسر نے مزید بارہ افسران کو طلب کر لیا
October 20, 2018
کراچی (92 نیوز) سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے خلاف چائنا کٹنگ کیس کی تحقیقات شروع ہو گئی۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے مزید 12 افسران کو طلب کر لیا۔ افسران کو بائیس، پچیس اور چھبیس اکتوبر کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق کے ایم سی کے تین افسران پر ساڑھے سترہ کروڑ روپے غیر قانونی طریقے سے خرچ کرنے کا الزام ہے۔ کے ایم سی افسران نے محمود آباد اور پریڈی اسٹریٹ میں غیر قانونی طریقے سے ترقیاتی فنڈز کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔ غیر قانونی اخراجات کا مکمل ریکارڈ بھی منگوایا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے سابق ڈی او سید عادل، سابق ڈی او ممتاز چنا، سابق ڈی او امان اللہ، ڈایکٹر لینڈ شیخ کمال، سب رجسٹرار منیر عباسی، سکندر قریشی، زبیر جکھرانی، ذوالفقار لاکھو، زوہیب گوپانگ اور طفیل جونیجو کو طلب کیا ہے۔