Saturday, April 20, 2024

چائنا کٹنگ کا معاملہ ، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال دوبارہ طلب

چائنا کٹنگ کا معاملہ ، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال دوبارہ طلب
September 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چائنا کٹنگ کے معاملے پراینٹی کرپشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو دوبارہ طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن نے کہا کہ مصطفی کمال صبح دس بجے پیش ہوکربیان قلمبند کروائیں۔ اینٹی کرپشن کا کہناتھا کہ مصطفی کمال کو اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ مصطفی کمال کو پہلے  26 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم مصطفی کمال نے تین دن کی مہلت مانگ لی تھی۔ مصطفیٰ کمال پر رفاعی مقاصد کیلئے مختص 82 ایکڑ زمین کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن کاکہناہےکہ  زمین چائنا کٹنگ کرکے 7 ہزار افراد کو الاٹ کی گئی۔ چائنا کٹنگ کی وجہ سے ایس تھری پروجیکٹ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا۔