Monday, September 16, 2024

چائنا کٹنگ اور رفاحی پلاٹ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت !!! سندھ ہائیکورٹ نے 8ستمبر کو ماسٹر پلان اور نقشے طلب کر لیے

چائنا کٹنگ اور رفاحی پلاٹ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت !!! سندھ ہائیکورٹ نے 8ستمبر کو ماسٹر پلان اور نقشے طلب کر لیے
August 12, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں رفاعی پلاٹ پر پر کمرشل تعمیرات کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزارت ہاوسنگ اور کے ایم سی سمیت دیگر اداروں سے آٹھ ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار سمیع الدین نے عدالت کو بتایا کہ ہل پارک کے قریب انہیں دیا گیا رفاحی پلاٹ 2007ءمیں واپس لے لیا گیا۔ مذکورہ پلاٹ پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدارذوالفقار قائم خانی کو الاٹ کیا گیا جس کے بعد اس پر کمرشل کام شروع کردیا گیا۔ کے ایم سی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ زمین پی سی ایچ ایس کے زیر انتظام ہے۔ وزرات ورکس ہی بتاسکتی ہے کہ یہ پلاٹ پی پی کے رہنما کو کس مقصد کے لیے الاٹ کیا گیا ۔ جسٹس عرفان سعادت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ رفاحی پلاٹوں کو من پسند افراد کو لیز پر دے دیا جائے۔ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہیں فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے ۔ آج تک یہ طے نہیں ہو پایا کہ پلاٹ رفاحی ہے ، کمرشل یا رہائشی ہے۔ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے قبضہ مافیا کا کراچی پر راج ہے ۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔