Friday, April 26, 2024

چائنا ایئر کی پرواز کو چینی انجینئرز کو کراچی لانے کی خصوصی اجازت مل گئی

چائنا ایئر کی پرواز کو چینی انجینئرز کو کراچی لانے کی خصوصی اجازت مل گئی
July 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) چینی انجینئرز کو چیگنڈو سے کراچی لانے کے معاملے پر چائنا ایئر کی پرواز کو سی اے اے کی طرف سے خصوصی اجازت مل گئی۔ کورونا کی صورتحال کے باعث انجینئرز کو واپس چین بھیجا گیا تھا۔ تمام کے تمام انجنیئرز اہم پراجیکٹ پر کام کرتے ہیں ۔ چائنا ایر کی پرواز چیگنڈو سے کراچی پہنچے گی ۔ چینی انجینئر اپنے ساتھ حفاظتی میڈیکل آلات بھی پرواز میں لائینگے۔ چینی سفارتخانے نے خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی کے اہم پراجیکٹس پر کام کرنے والے انجینئرز کو لانے کے لیے خصوصی درخواست کی تھی۔ وزارت خارجہ کے احکامات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ٹرانسپورٹ نے چائنا ایر کی خصوصی پرواز کا اجازت نامہ جاری کیا۔ کریو کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دوسری طرف  سول ایوی ایشن نے شارجہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے سیرین ایر کو اجازت دے دی۔ سیرین ایر 125 پاکستانیوں شارجہ سے لے کر کل کراچی پہنچے گی۔