Monday, May 13, 2024

پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن بحال ہو گیا

پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن بحال ہو گیا
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان اور چین  کے درمیان معطل فضائی آپریشن بحال ہوگیا، دو پروازیں  147  مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر مسافروں کا مکمل معائنہ کیا گیا ،  پھر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز اور  چینی سفیر نے دورہ کیا اور اسکینگ کی خود نگرانی کی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر29 جنوری سے پاکستان اور چین  کے درمیان معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال ہو گیا ، دو پروازیں 147 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں ۔ دونوں پروازیں چین سے براہ راست اسلام آباد پہنچیں۔ 61 مسافر چین کے شہر ارمچی سے چینی ائیرلائن کی پرواز سی زیڈ 6007 کے ذریعے پہنچے جبکہ دوسری پرواز سی زیڈ 5241کے ذریعے   86 مسافروں کو  اسلام آباد پہنچایا گیا ،  تمام مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور اسکینگ کے بعد گھر جانے کی اجازت ملی ۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز اور چینی سفیر نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور  مسافروں کی اسکینگ کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے،  قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔ بندرگاہوں میں آنے والے جہازوں کی فمیگیشن سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کمیٹی نے جین اور دیگر ممبر ممالک کے ساتھ تجارت یا سفر کےسلسلے میں کوئی پابندی عائد نہیں۔