Sunday, May 19, 2024

چئیرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون کے فراڈ کے مزید متاثرہ افراد بے نقاب

چئیرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون کے فراڈ کے مزید متاثرہ افراد بے نقاب
May 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ویڈیو بنانے والی خاتون کےفراڈ کے مزید متاثرہ افراد سامنے آ گئے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے حقائق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا طیبہ گل اور فاروق نول متعدد سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کر چکے ہیں۔ طیبہ گل کے فراڈ کی متاثرہ خاتون صبا حامد نے کہا اس سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر تیس لاکھ روپے لوٹے گئے۔ اس کے بعد طیبہ گل نے ایف آئی آر بھی درج کرا دی اور بلیک میل کرتی رہی۔ دوسری متاثرہ خاتون شمشاد جہاں نے کہا کہ اس گروہ کے پی ٹی ایم افغانستان اور دیگر ملک دشمن طاقتوں سے رابطے ہیں۔ متاثرہ لوگوں نے وزیر اعظم، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ اس گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔