Saturday, April 20, 2024

چئیرمین نیب کا پنجاب کی 56 کمپنیوں میں بد عنوانی کیخلاف کارروائی کا حکم

چئیرمین نیب کا پنجاب کی 56 کمپنیوں میں بد عنوانی کیخلاف کارروائی کا حکم
November 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پنجاب میں کام کرنے والی 56 کمپنیوں میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا۔ پنجاب کی 56پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں بدعنوانی اور وسائل کے بے دریغ استعمال اور خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈی جی نیب کو ہدایت کی ہے کہ شہادتیں اکٹھی ہونے تک کام سے نہ روکا جائے۔

چیئر مین نیب نے پیپرا قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں مختلف منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے اورریگولر آڈٹ نہ کرانے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو مزید ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کی وجہ سے کسی بھی کمپنی کو کام سے نہ روکا جائے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے۔