Friday, April 26, 2024

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کراچی کے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کراچی کے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام
April 4, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں این اے دو سو چھیالیس کا الیکشن تحریک انصاف کے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے اہم ہے، عوام تقدیر بدلنے کے لئے باہر نکلیں۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جب تک کراچی کی تقدیر نہیں بدلتی، پاکستان کی تقدیر نہیں بدلے گیکراچی کو پہلے جیسا شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس کے الیکشن میں عوام  بے خوف ہوکر ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے باہر نکلیں۔ یہ الیکشن تحریک انصاف کے لئے اہمیت نہیں رکھتا بلکہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔