Saturday, April 27, 2024

پیگی وٹسن خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئیں

پیگی وٹسن خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئیں
November 18, 2016

آستانہ (ویب ڈیسک) امریکہ کی خلاباز پیگی وٹسن نے تیسری بار خلائی سفر پر روانہ ہو کر خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔

 چھپن سالہ پیگی وٹسن اور دیگر دو خلا باز جمعے کو قزاقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا سے منسلک پیگی پہلی خاتون ہوں گی جو کہ بین الاوقوامی خلائی سٹیشن کی دوسری بار کمانڈ کریں گی جبکہ ان کے پاس پہلے ہی خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون کا اعزاز ہے۔

پیگی وٹسن اپنے اس مشن کے دوران 57ویں سالگرہ بھی منائیں گی اور ان کے ساتھ مشن پر روس کے خلا باز اولیگ نویستکی اور فرانس کے تھامس پکسیل بھی گئے ہیں۔