Friday, March 29, 2024

پیگوٹ 3008 کار آف دی ائیر 2017ء کا اعزاز لے اُڑی

پیگوٹ 3008 کار آف دی ائیر 2017ء کا اعزاز لے اُڑی
March 7, 2017

جنیوا (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 87واں سالانہ کار شو منعقد ہوا جس میں فرانس کی پیگوٹ تھری ڈبل زیرو ایٹ کو 2017ء کی کار آف دی ائیر قرار دیا گیا۔

بائیس یورپی ممالک سے منتخب کردہ اٹھاون رکنی ججز پینل نے اسے 319پوائنٹس دیے۔ الفا رومیو 296 پوائنٹس حاصل کر کے اس کی قریب ترین حریف ٹھہری جبکہ مرسیڈیز بینز ای کلاس 197 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر رہی۔

شو میں دنیا بھر سے کار ساز کمپنیوں نے شرکت کی۔ الفا رومیو گولیا، سائٹرون سی تھری، مرسیڈیز بینز ای کلاس، نسان مائیکرا، ٹویوٹا سی ایچ آر اور وولوو ایس نوے اور وی نوے نے سوئس موٹر شو مقابلے میں حصہ لیا۔