Sunday, May 19, 2024

پیکو لنک روڈ پر فیملی چائنہ سیل سنٹر میں آتشزدگی

پیکو لنک روڈ پر فیملی چائنہ سیل سنٹر میں آتشزدگی
May 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پیکو لنک روڈ پر فیملی چائنہ سیل سنٹر میں آتشزدگی  سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پیکو لنک روڈ  چائنہ سیل سنٹر میں 20 دکانیں تھیں  جو تمام جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں، آگ  پر قابو پا لیا گیا،ریسکیو کی 10 سے زائد گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ادھر کراچی میں  گھر کے باہر کھڑی  گاڑی کو آگ لگادی گئی، گاڑی کو آگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سوارکو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے  ،  وٹرسائیکل سوار نے گاڑی پر پٹرول ڈالا اور آگ لگادی۔ [caption id="attachment_224622" align="alignnone" width="500"] کراچی میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگادی گئی[/caption] گاڑی کو جلانے کے دوران موٹرسائیکل سوار خود بھی جھلس کر زخمی ہوا۔