Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کے پانچ ناراض رہنماﺅں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا معاملہ لٹک گیا

پیپلزپارٹی کے پانچ ناراض رہنماﺅں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا معاملہ لٹک گیا
June 30, 2015
لاہور (92نیوز) پیپلزپارٹی کے پانچ ناراض رہنماﺅں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا معاملہ فی الحال لٹک گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے کزن کا انتقال ہو گیا ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کے پانچ ناراض رہنماوں صمصام بخاری، اشرف سوہنا، طارق انیس، مرتضیٰ ستی اور قیوم جتوئی کی آج عمران خان سے ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب یہ ملاقات کل متوقع ہے۔