Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کے پاس میری باتوں کا کوئی جواب نہیں: وزیرداخلہ

پیپلزپارٹی کے پاس میری باتوں کا کوئی جواب نہیں: وزیرداخلہ
January 14, 2017

کلرسیداں (92نیوز) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ان کی پوری تقریر سنی اور جواب دینے کے بجائے بھاگنے میں عافیت سمجھی، بہتر تھا کہ ان کی سینیٹ میں تقریر کا جواب دیا جاتا۔ فقے میں اختلافات ہماری اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں، کیا یہ بات کہنا ان کا جرم ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے تنقید کرتے ہوئے جو زبان استعمال کی انہیں اسکا دکھ ہے۔ پیپلز پارٹی کو ان سے کیا تکلیف ہے یہ وہی جانتے ہیں۔ حکومت کچھ بھی کر لے، بعض لوگوں کا رونا دھونا جاری رہتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا پیپلزپارٹی کے پاس ان کی بات کا کوئی جواب نہیں ہے۔ دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے۔ ان کی بات غور سے سنے بغیر کچھ لوگوں نے تنقید کا طوفان برپا کر دیا۔ چوہدری نثار نے کہا ان کی پالیسی پر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ اس کے لئے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا فوجی عدالتوں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے۔

اسلام آباد سے پروفیسر سلمان حیدر کے علاوہ اور کوئی لاپتہ نہیں ہے۔ چوہدری نثار نے کہا ایک جماعت ہر چیز کی ناکامی ان کے حصے میں ڈالتی ہے۔ وقت آن پر بتائوں گا کہ وزارت داخلہ نے ساڑھے تین سال میں کیا کچھ کیا۔ ضرورت قانون سازی کی نہیں، قانون پر عمل کی ہے۔