Wednesday, May 8, 2024

پیپلزپارٹی کے وفد کی ق لیگ کے قائدین سے ملاقات ، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

پیپلزپارٹی کے وفد کی ق لیگ کے قائدین سے ملاقات ، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
February 26, 2017
لاہور(92نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفدنے مسلم لیگ ق کے قائدین سے ملاقات کی اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں حالات جیسے بھی ہوں ،پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہوناچاہیے۔ تفصیلات کےمطابق ملاقات میں پانامہ کیس،فوجی عدالتوں میں توسیع  اور امن وامان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ ملکی مفادکےلیے ہرمیٹنگ میں شرکت کرینگے ہم کبھی کسی قومی مسئلے پہ پیچھے نہیں ہٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں ،پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہوناچاہیے۔ اس موقع پرنیئر حسین بخاری نے کہا کہ اے پی سی کا بنیادی ایجنڈا فوجی عدالتیں ہیں۔ اکیسویں ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں  موجودہ حکمران کی نااہلی ہے کہ معیاد ختم ہونے سے قبل سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ ملاقات کے دوران دونوں پارٹیوں کے رہنماوں نے دہشتگردی کےخاتمے کےلیے بلاامتیازکارروائیوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔