Sunday, May 12, 2024

پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی، سکھر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی، سکھر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
July 5, 2020
سکھر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا شہرسکھر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، کچھ ترقیاتی کام شروع تو کیے گئے لیکن وہ بھی کئی ماہ سے ادھورے ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے آباد سندھ کا تیسرا بڑا خوبصورت شہر سکھر پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندگان کی عدم دلچپسی کے باعث کھنڈروں کا منظر پیش کرنے لگا، بازاروں سمیت اہم شاہراہیں اور گلیاں کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں جسکے باعث شہریوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری کہتے ہیں منتخب نمائندگان نے عوام سے ووٹ تو لیے لیکن پچھلے پانچ سال میں کچھ نہیں دیا۔ کئی علاقوں میں ڈرینیج لائن ڈالنے کے نام پرسڑکیں کھودی گئیں لیکن اب تک ڈرینیج لائن ہی نہیں ڈالی گئی ہے، تاجروں کا کہنا ہے حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں نرمی تو کردی ہے لیکن بازاروں کی سڑکیں کھدی ہونے کے باعث ہمارا کاروبار مزید متاثر ہورہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں تاکہ ہمیں اس اذیت سے  نجات مل سکے۔