Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی ، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی ، بلاول بھٹو
April 18, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسد عمر کے مستعفی ہونے کی خبر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو مبارکباد دے ڈالی ۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج ہوں گے، قوم کو مبارک ہو پیپلزپارٹی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  حکومت  کو 8 ماہ بعد احساس  ہوا کہ ان  کی  معاشی پالیسیاں  غلط  ہیں ، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائے گی،عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے،معاشی بحران کے بعد  ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے۔

 ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجی امور  ، عمران خان  ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے۔

ادھر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ  سارا ملک کہہ رہا ہے کہ عمران خان نے غلط فیصلے کئے، تحریک انصاف کے اندر اور بیرونی طور پر بھی عمران خان پردباؤ ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم کہتے تھے اسد عمر کو وزارت کی سمجھ نہیں ہے، اسد عمر  کو ہٹانے کا مطالبہ پیپلزپارٹی کا وہ  مطالبہ تھا جو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی کیا تھا۔