Tuesday, May 14, 2024

پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، فردوس عاشق اعوان

پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، فردوس عاشق اعوان
October 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پی ایس 11 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی شکست پر وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ [caption id="attachment_246772" align="alignnone" width="747"]پیپلزپارٹی، مسکن لاڑکانہ، تبدیلی آ گئی، فردوس عاشق اعوان، اسلام آباد، 92 نیوز پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، فردوس عاشق اعوان[/caption] پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکائونٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔