Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کے علی نواز مہر کا پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع نہ کرانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے علی نواز مہر کا پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع نہ کرانے کا فیصلہ
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق علی نواز پیپلزپارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں بھی پارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی۔

پیپلزپارٹی نے اپنے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی سے استعفے طلب کیے ہیں۔ خدشہ ہے کہ علی نواز کا استعفیٰ منظور نہ کر لیا جائے۔

وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے بھی بیرون ملک روانگی سے قبل اسمبلی رکنیت سے اپنا استعفی قیادت کو پیش کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 96 میں سے 85 ارکان کے استعفے بلاول ہاوس میں جمع ہو چکے ہیں  جبکہ بعض ارکان نے اپنے استعفے سوشل میڈیا پر شیئر کیے مگر بلاول ہاوس نہیں پہنچے ہیں۔