Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں نے آصف زرداری کو فی الوقت وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا

پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں نے آصف زرداری کو فی الوقت وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا
November 22, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)آصف علی زرداری کے جلد وطن واپسی کے اعلان نے پیپلز پارٹی میں ہلچل مچا دی۔ زرداری کی واپسی سے بلاول کی سیاست اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے سابق صدر کو فی الوقت وطن نہ آنے کا مشورہ دے ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق آصف علی زرداری نے 2روزقبل اعلان کردیا کہ وہ چند ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے اس اعلان پر پیپلزپارٹی میں کھلبلی مچ گئی غیر تو غیر اپنوں نے بھی مخالفت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت کی رائے ہے کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ زرداری جلد واپسی اختیار کریں۔ اگر وہ آئے تو پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوگا مرکزی رہنماﺅں کا یہ بھی خیال ہے کہ پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بہترین سیاست کر رہے ہیں۔ ایسے میں آصف زرداری کی واپسی سے بلاول کی سیاست متاثر ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی کے 10مرکزی رہنما  اگلے ہفتے دبئی جائینگے۔ انہوں نے ویزا کی درخواست بھی دیدی ہے دبئی میں آصف علی زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوگا جس میں ان کی وطن واپسی کے اعلان پر مشاورت کی جائیگی۔ پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری فی الوقت مستقل طورپروطن واپسی کا ارادہ موخر کر دیں گے،اگر انہیں آنا بھی پڑا توصرف چند روزقیام کے بعد واپس چلے جائیں گے۔