Wednesday, April 24, 2024

پیپلزپارٹی کے سات ایم این اوز نے این آر او مانگا ، مراد سعید

پیپلزپارٹی کے سات ایم این اوز نے این آر او مانگا ، مراد سعید
June 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا پیپلزپارٹی کے سات ایم این اوز نے این آر او مانگا ۔ ایک نے سڑک کا پیسہ کھایا اور روڈ نہیں بنائی۔ مراد سعید نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے آج تک کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا۔ 2016 میں پنجاب میں پختونوں سے ہونے والے مسئلے کو اٹھایا۔ جواب میں میرے خاندان کو غلیظ قسم کی گالیاں دی گئیں۔ 2018 کے الیکشن سے ہلے بھی ذاتی حملے کیے گئے لیکن پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر آگیا۔ 2018 میں قوم کی محبت سے ون سائیڈڈ وکٹری لے کر یہاں پہنچا۔ مراد سعید کا کہنا تھا پہلی تقریر کی تو زرداری صاحب نے پتہ نہیں کیا کیا کہا۔ شازیہ مری میرے پاس آئیں اور کہا کہ آپ پہلے تقریر کر لیں۔ شازیہ مری نے کہا چیئرمین صاحب تقریر کریں گے آپ تھوڑا گزارا کر لیجیے گا۔ میں نے کہا میں ذاتی تنقید نہیں کرونگا۔ میں نے گفتگو کی انہوں نے سوشل میڈیا پر کمپین شروع کر دی۔ ان کے پارلیمنٹیرینز کی طرف سے گالیاں دی گئیں۔ ایک پی پی ایم این اے نے ذاتی حملے کیا، گالیاں دیں۔ شام کو میرے گھر پر فروٹ کے کریٹ بھیج دیے۔ میں نے شکریہ کیساتھ کہا مجھ سے منافقت نہیں ہوتی۔ مراد سعید بولے ان کے این ایم اے ڈاکٹر عباد سے 10 کروڑ کی ریکوری کر چکا ہوں۔ 66 کروڑ  پر انہوں نے اسٹے آرڈر لیا ہے۔ ایک  پراجیکٹ  جس میں انہوں نے سڑک بنانی تھی  وہ پراجیکٹ پورا نہیں ہوا۔ اگر میں اتنا برا ہوں تو میرے گھر جرگہ کیوں لے کر آئے۔ اگر میں اتنا برا ہوں تو میرے گھر آکر 3،3 گھنٹے انتظار کیوں کیا۔ مراد سعید نے کہا ان کے خلاف کمپین ایک منٹ میں شروع کر سکتا ہوں۔ میں کسی کی ذات پر بات نہیں کر رہا۔ انہوں نے منتیں کیں کہ ریکوری نہ ہو، اگر میرا آڈٹ غلط ہے تو منتیں کیوں کر رہے ہیں ، مجھے غلیظ گالیاں دی گئیں۔ پارلیمنٹ کے اندر ذاتی 21 تقریریں ہوئیں ۔ سوشل میڈیا پر کمپین چل رہی ہے ان ورکرز کا کوئی قصور نہیں ہے ان کو جو قیادت کہتی ہے وہ وہی کرتے ہیں۔ رات کو میرے گھر فروٹ بھیجتے ہیں ، دن میں اپنے لیڈر کو خوش کرنے کیلئے چیزیں لہراتے ہیں۔ 4 لوگوں کا حوالہ دیا 30 افراد کا حوالہ دے سکتا ہوں۔ سامنے مجھے منتیں کرتے ہیں پیچھے سازشیں بنتیں ہیں۔ میرا سر قلم بھی کردیں تو اسٹیٹس کو کا مقابلہ کرونگا۔