Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی کے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار

پیپلزپارٹی کے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار
June 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی کے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیئے گئے ۔ الیکشن ٹربیونل  نے  نثار کھوڑو کے  پی ایس 11 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ، نثار کھوڑو کی جانب سے ایک بیوی ، بیٹی اور 166 ایکڑ زمین چھپانے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ۔ نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں دو بیویاں اور چار بچے ظاہر کئے تھے ، دوسری جانب نثار کھوڑو کا کہنا ہے  الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کروں گا۔