Tuesday, May 21, 2024

پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام عائشہ منزل تا ایمپریس مارکیٹ کراچی یکجہتی ریلی کا انعقاد

پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام عائشہ منزل تا ایمپریس مارکیٹ کراچی یکجہتی ریلی کا انعقاد
October 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی کراچی  ڈویژن کی جانب سےعائشہ منزل سے ایمپریس مارکیٹ تک کراچی یکجہتی ریلی نکالی گئی، سعیدغنی نےکہاکہ آج کی ریلی کراچی کی تقسیم کیخلاف ہے، نثارکھوڑوبولے مہاجروں کی تین نسلیں تباہ کرنے والو سن لو لسانیت نہیں چلے گے، ریلی میں پیپلزپارٹی کےکارکنان موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اورپیدل شریک ہوئے۔

کراچی میں سیاسی درجہ حرارت  شدت اختیار کرنے لگا  ، ایم کیوایم ،جماعت اسلامی کے بعد پیپلزپارٹی کی طرف سے سیاسی قوت کا ؐ مظاہرہ عائشہ منزل سے ایمپریس مارکیٹ تک ریلی نکالی ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے کارکنان نعرے  بازی کرتے رہے ۔

شرکاء سےخطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ہے ، سب سن لو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ، کراچی کو لندن کے بعد اب بنی گالا سے چلانے کی

کوشش ہو رہی ہے۔

ریلی کے شرکاء سے کراچی ڈویژن کےصدر سعید غنی نےخطاب میں  کہا کہ آج کی ریلی کراچی کو تقسیم کرنے کے خلاف ہےکیونکہ آج  کی یکجہتی ریلی میں تمام زبانیں بولنے والے شریک ہوئے ہیں۔

رہنماؤں نےخطاب میں کہاکہ کراچی میں امن سندھ حکومت  نےبحال کیا ، دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تو ہر کوئی کراچی کے مینڈیٹ کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے میں لگا  ہواہے ۔

ریلی میں شہلارضا،وقارمہدی،عاجز دھامرہ سمیت دیگررہنماوں نے بھی  شرکت کی۔