Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو سندھ میں ناراض کارکنوں کا سامنا درپیش

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو سندھ میں ناراض کارکنوں کا سامنا درپیش
June 29, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں تابڑ توڑ سوالات کا سامنا ہے ۔ ووٹرز کوسنبھالنا مشکل ہو گیا ۔ خیر پور میں این اے دو سو نو سے قومی اسمبلی کے اُمیدوار جاوید شاہ  اور پی ایس بتیس کے اُمیدوار نواب وسان  کو حلقے میں جانا مہنگا پڑ گیا ۔ عوام نے دونوں رہنماؤں پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی تو رہنما طیش میں آ گئے ۔ الیکشن مہم ادھوری چھوڑی اور چلتے بنے  ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھر میں ناصرحسین شاہ اور خورشید شاہ کو لوگوں کے غم  و غصے کا سامنا کرنا پڑا ۔ لوگوں نے خورشید شاہ اور ناصر حسین شاہ کی گاڑی روک لی اور واضح کہا کہ اب کی بار کسی وڈیرے کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے جبکہ خورشید شاہ اور کارکنوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ۔ پیپلزپارٹی کے دور میں کارکنوں کو ہی نوکریاں نہیں ملیں۔ ادھر گھوٹکی  میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کو بھی اپ بیٹے نے گھیر لیا  جس پر جام مہتاب نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی  ۔ پولیس نے روکا تو بچے کا باپ گاڑی کے پیچھے بھاگتا رہا ۔ اس سے پہلے مراد علی شاہ کو بھی اپنے گھر میں ہی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ووٹرز نے سوال اٹھایا سائیں آپ نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا ۔