Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں لانے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں لانے کا مطالبہ
June 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نیب میں گرفتار فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں لانے کا مطالبہ کردیا ۔ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نیب فریال کو بھی سندھ اسمبلی جلاس میں لانے کے لیے اقدام  کرے گا۔ یہ بھی کہا کہ وفاق سندھ کے حصے کے پیسے نہیں دے رہا، ترقیاتی کام کیسے مکمل کریں۔ ادھر سندھ کے وزیر جنگلات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق حکومت سے اچھے کی امید نہیں ہے۔ یہ غربت نہیں غریبوں کو مٹا رہے ہیں۔ دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کوشجرکاری مہم کے تحت سرسبزوشاداب بنائیں گے۔