Monday, May 13, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنما کے زیر استعمال گاڑی کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق

پیپلزپارٹی کے رہنما کے زیر استعمال گاڑی کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق
September 10, 2019
عمر کوٹ ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما کے زیر استعمال سرکاری گاڑی نے ایک طالب علم سے زندگی چھین لی جبکہ پانچ طلبہ شدید زخمی ہوگئے، اس واقعے میں نیا موڑ اس وقت آیا جس ایک زخمی طالب علم نے کہا کہ پی پی رہنما پونجو مل نے قتل کے ارادے سے گاڑی کے ذریعے ٹکر ماری۔ عمر کوٹ میں سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی اور تین موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں نیا موڑ آگیا، واقعے میں زخمی ہونے والے ایک طالب علم نے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ارادہ قتل تھا۔ واقعے میں زخمی طالب علم ابرار نے ویڈیو بیان میں کہا ہے پی پی رہنما پونجو مل نے قتل کے ارادے سے ان پر گاڑی چڑھا دی تھی،ہمارا ایک ساتھی رجنیش موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پونجو مل نے ہمیں اسپتال پہنچانے کی بجائے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پونجو مل کے زیراستعمال کار سندھ اسمبلی کی ملکیت ہے،پونجومل سابقہ ایم پی اے اورڈسٹرکٹ بار کے صدر بھی رہے، پولیس نے پونجو مل کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔