Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا پشاور پہنچ گئے

پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا پشاور پہنچ گئے
July 29, 2020
 پشاور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا پشاور پہنچ گئے۔ کہتے ہیں شوکت یوسفزئی کے چیلنج پر پشاور آئے۔ عاجز دھامرا بولے یوسفزئی نے کہا تھا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہو چکا، عوام مستفید ہورہے ہیں۔ وہ بی آر ٹی میں گھومنے کیلئے پہنچے لیکن دروازے بند تھے۔ ادھر شوکت یوسفزئی بولے میں اپنی بات پر قائم ہوں، میں نے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ سروس میں بسیں چل رہی ہیں۔ بی آرٹی مکمل ہے ، کورونا وائرس کے باعث 2 چار ماہ کی تاخیر ہوئی۔ بی آر ٹی کا کسی وقت بھی افتتاح ہو سکتا ہے۔ تمھاری اوقات کیا ہے کہ حکومت گرا سکو۔ ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے حکومت کیا گرائیں گے۔ تمھارے بس میں ہوتا ہے تو ایک دن میں حکومت گرا چکے ہوتے۔ شوکت یوسفزئی بولے بلاول کو ابھی مزید سیاست اسکول میں پڑھنا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمان بھی تحریک کا شوق پورا کرلیں۔ کرائے کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ صوبے میں آکر افسوس ہوا۔ چوری چھپے آکر پریس کانفرنس کرکے چلے گئے۔ اپنے آنے کا بتاتے تو بی آر ٹی کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک سیر کراتا۔